سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالضحی یا عیدالفطر میں عید گاہ تشریف لے گئے وہاں آپ عورتوں کے قریب سے گذرے تو فرمایا: اے عورتوں کی جماعت صدقہ کرو کیونکہ میں نے جہنم میں زیادہ تم ہی کو دیکھا ہے انہوں نے کہا یا رسول اللہ ایسا کیوں؟ آپ نے فرمایا کہ تم لعن طعن بہت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو باوجود عقل اور دین میں ناقص ہونے کے میں نے تم سے زیادہ کسی کو بھی ایک عقل مند اور تجربہ کار آدمی کو دیوانہ بنا دینے والا نہیں دیکھا عورتوں نے عرض کی اور ہمارے دین اور ہماری عقل میں نقصان کیا ہے یا رسول اللہ؟ آپ نے فرمایا کیا عورت کی گواہی مرد کی گواہی سے نصف نہیں ہے؟ انہوں نے کہا جی ہے آپ نے فرمایا بس یہی اس کی عقل کا نقصان ہے پھر آپ نے پوچھا کیا ایسا نہیں ہے کہ جب عورت حائضہ ہو تو نماز پڑھ سکتی ہے نہ روزہ رکھ سکتی ہے؟ عورتوں نے کہا ایسا ہی ہے آپ نے فرمایا یہی اس کے دین کا نقصان ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/کِتَابُ الْاِیْمَانِ/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: كتاب الحيض: 6 باب ترك الحائض الصوم»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا سعد بن مالک بن سنان رضی اللہ عنہ پنی کنیت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مشہور معروف ہیں۔ مفتی مدینہ اور مجاہد وامام تھے۔ غزوئہ احد میں صغر سنی کی وجہ سے حاضری کی اجازت نہ مل سکی۔ غزوئہ خندق اور بیعت رضوان میں شریک ہوئے تھے۔ بڑے مجتہد وفقیہ تھے۔ ۱۱۷۰ احادیث کے راوی ہیں۔ ۷۴ہجری کو ۸۴ سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔