سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قے کی تو روزہ چھوڑ دیا ـ جناب معدان کہتے ہیں کہ پس میں دمشق کی مسجد میں سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے اُنہیں سیدنا ابودردا ء رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث بیان کی۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ اُنہوں نے سچ فرمایا ہے۔ میں نے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وضو کا پانی انڈیلا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1956]
تخریج الحدیث: صحيح
حدیث نمبر: 1957
امام صاحب نے مذکورہ بالا حدیث کی ایک اور سند بیان کی ہے ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1957]
تخریج الحدیث: صحيح
حدیث نمبر: 1958
جناب معدان بن ابی طلحہ سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے ابوموسیٰ کی حدیث کی طرح حدیث بیان کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1958]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
حدیث نمبر: 1959
جناب معدان نے عبدالصمد کی روایت جیسی روایت بیان کی ہے مگر اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ دمشق کی مسجد میں ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1959]