سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب روزہ دار جان بوجھ کر قے کرے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور جب قے اس پر غالب آجائے تو روزہ نہیں ٹونے گا۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1960]
امام صاحب اپنے استاد علی بن حجر سعدی کی دوسری روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو قے خود بخود آجائے تو اس پر قضا دینا واجب نہیں ہے اور جو جان بوجھ کرقے کرے تو وہ اس کی قضا دے۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1961]