صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ)
1241.
1241. مسجد میں داخل ہوتے وقت بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نفل ادا کرنے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 1825
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اُسے دو رکعات نماز پڑھنی چاہیے ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1825]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

حدیث نمبر: 1826
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ. زَادَ:" قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ"
امام صاحب اپنے استا د عبداللہ بن ھاشم کی سند سے مذکورہ بالا کی طرح روایت کرتے ہیں۔ اس میں یہ اضافہ ہے بیٹھنے سے پہلے (دو رکعت پڑھے)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1826]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري