سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مساجد کو اُن کا حق ادا کرو۔“ آپ سے عرض کی گئی کہ ان کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بیٹھنے سے پہلے دو رکعات ادا کرو (تو یہ ان کا حق ہے)۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1824]