سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو وہ دو رکعات پڑھے بغیر مت بیٹھے۔“ یہ ابن عجلان کی حدیث ہے۔ اور ابن ابی عدی کی روایت میں ہے کہ ”جو شخص اس مسجد (نبوی) میں داخل ہو۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1827]