سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تمہارے کپڑوں میں سے بہترین کپڑے سفید ہیں لہٰذا اپنے زندوں کو بھی یہی پہنایا کرو اور اپنے مردوں کو بھی انہی میں کفنایا کرو اور بے شک تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1253]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 3878، والترمذي: 994، وابن ماجه: 3566، والحميدي فى «مسنده» برقم: 530، والطبراني فى «الصغير» برقم: 388، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11888، والترمذي فى "الشمائل"، 49، 50، 52، 67، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2075»