ایک انصاری آدمی سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے رشتے ناطے تروتازہ رکھو اگر چہ سلام کے ذریعے ہی ہو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الزهد لهناد: 1011، شعب الايمان: 7602، مكارم الاخلاق لابن ابي الدنيا: 208» انصاری آدمی سے مراد سوید بن عامر (تابعی) ہیں جنہوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔