مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی پیدائش سب خصلتوں پر ہو سکتی ہے لیکن خیانت اور جھوٹ پر نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 589]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 4469» اعمش اور ابواسحاق مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔