37. جوانی جنون کا حصہ، عورتیں شیطانی جال، شراب گناہوں کا مجموعہ، خیانت جہنم کا انگارہ اور نوحہ عمل جاہلیت ہے۔ نیک بخت وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت پکڑے اور بدبخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں بدبخت ہو۔
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ خطبہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے سن کر حاصل کیا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا اور انہوں نے طویل خطبہ میں یہ (مذکورہ) بات بھی ذکر کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 55]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، دار قطني:4/ 247 - مختصراً» - عبد اللہ بن مصعب عن ابیہ عن جدہ کی روایت منکر ہے۔
وضاحت: فائدہ: حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”عبد اللہ بن مصعب نے عن ابیہ عن جدہ کی سند سے ایک منکر خطبہ روایت کیا ہے اور ان میں جہالت بھی ہے“۔ دیکھئے: (میزان الاعتدال: 506/2 ـ السلسلة الضعيفة:2464)