559/722 عن موسى بن عبد العزيز(1) قال: حدثني الحكم قال: حدثني عكرمة؛ أن ابن عباس كان إذا سمع صوت الرعد قال:"سبحان الذي سبحت له". قال:"إن الرعد ملك ينعق بالغيث، كما ينعق الراعي بغنمه".
موسیٰ بن عبدالعزیز سے مروی ہے انہوں نے کہا: مجھے حکم نے بیان کیا انہوں نے کہا: مجھے عکرمہ نے بیان کیا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جب بادل کے گرجنے کی آواز سنتے تو کہتے تھے «سبحان الذى سبحت له»”پاک ہے وہ ذات جس کے لیے تو نے تسبیح بیان کی۔“ اور کہا: گرج ایک فرشتہ ہے جو بادل کو اسی طرح ہانکتا ہے جیسے چرواہا اپنی بکریوں کو ہانکتا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 559]
تخریج الحدیث: (حسن)
حدیث نمبر: 560
560/723 عن عبد الله بن الزبير: أنه كان إذا سمع الرعد ترك الحديث، وقال:"سبحان الذي? يسبح الرعد بحمده. والملائكة من خيفته?، [الرعد: 13] ثم يقول:"إن هذا لوعيد شديد لأهل الأرض".
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب وہ بادل کے گرجنے کی آواز سنا کرتے تھے تو بات کرنا چھوڑ دیتے تھے اور کہتے تھے: «سبحان الذى يسبح الرعد بحمده والملائكة من خيفته» پھر کہتے تھے: یہ زمین والوں کے لیے سخت وعید ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 560]