557/719 عن أبي قال: لا تسبوا الريح ؛ فإذا رأيتم منها ما تكرهون، فقولوا:"اللهم إنا نسألك خير هذه الريح، وخير ما فيها وخير ما أُرسلت به، ونعوذ بك من شر هذه الريح، وشر ما فيها، وشر ما أرسلت به".
ابی سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ہوا کو برا نہ کہو جب تم کو ایسی چیز دکھائی دے جسے تم ناپسند کرتے ہو تو کہو: یا اللہ ہم تجھ سے اس آندھی کے خیر کا سوال کرتے ہیں اور اس چیز کے خیر کا جو اس میں پائی جاتی ہے اور اس چیز کے خیر کا جو اس کے ساتھ بھیجی گئی ہے اور ہم اس آندھی کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں اور اس کے شر سے جو اس میں پایا جاتا ہے اور اس کے شر سے جس کے ساتھ اسے بھیجا گیا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 557]
تخریج الحدیث: (صحيح)
حدیث نمبر: 558
558/720 عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" الريح من روح الله، تأتي بالرحمة والعذاب، فلا تسبوها. ولكن سلوا الله من خيرها وتعوذوا بالله من شرها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ریح اللہ کے رزق سے ہے، یہ رحمت بھی لاتی ہے اور عذاب بھی تو اس کو برا نہ کہو لیکن اللہ سے اس کے خیر کا سوال کرو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ حاصل کرو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 558]