صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم: احادیث 250 سے 499
145.  باب الرجل يحب قوما ولما يلحق بهم
حدیث نمبر: 269
269/351 (صحيح) عن أبي ذر؛ قلتُ: يا رسول الله! الرجل يحب القوم ولا يستطيع أن يلحق بعملهم؟ قال: أنت يا أبا ذر! مع من أحببت". قلت: إني أحب الله ورسوله، قال:" أنت مع من أحببت، يا أبا ذر!".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک شخص کچھ آدمیوں سے محبت کرتا ہے لیکن اس کے بس کی بات نہیں کہ (وہ اپنے عمل کے ذریعے) ان لوگوں تک پہنچے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔ میں نے عرض کیا: میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبّت کرتا ہوں۔ فرمایا: اے ابوذر! تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 269]
حدیث نمبر: 270
270/352 (صحيح) عن أنس ؛ أن رجلاً سأل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا نبي الله! متى الساعة؟ فقال:" وما أعددت لها؟". قال: ما أعددت لها من كبير، إلا أني أحب الله ورسوله.فقال:" المرء مع من أحب". قال أنس: فما رأيت المسلمين فرحوا بعد الإسلام أشد مما فرحوا يومئذٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو کہا: اے اللہ کے نبی! قیامت کب آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے لئے کیا تیاری کر رکھی ہے۔ اس نے عرض کیا: میں نے کوئی بڑی تیاری تو نہیں کر رکھی ہے۔ مگر میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اسی کے ساتھ ہو گا جس سے محبت کرتا ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسلام لانے کے بعد میں نے مسلمانوں کو اتنا زیادہ خوش (کسی بات پر) نہیں دیکھا جتنا وہ (اس بات پر) اس دن خوش ہوئے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 270]