صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم: احادیث 250 سے 499
146.  باب فضل الكبير
حدیث نمبر: 271
271/353 (صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من لم يرحم صغيرنا، ويعرف حق كبيرنا، فليس منا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کیا اور ہمارے بڑوں کا حق احترام نہیں پہچانا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 271]
حدیث نمبر: 272
272/354 (صحيح) عن عبد الله بن عمرو بن العاص، يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من لم يرحم صغيرنا، ويعرف حق (وفي لفظ: ويوقر/358) كبيرنا، فليس منا".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ اس حدیث کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کیا اور ہمارے بڑوں کا حق نہیں پہچانا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 272]
حدیث نمبر: 273
273/356 (حسن صحيح) عن أبي أمامة؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" من لم يرحم صغيرنا، ويجل كبيرنا، فليس منا".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کیا اور ہمارے بڑے کی تکریم نہیں کی وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 273]