269/351 (صحيح) عن أبي ذر؛ قلتُ: يا رسول الله! الرجل يحب القوم ولا يستطيع أن يلحق بعملهم؟ قال: أنت يا أبا ذر! مع من أحببت". قلت: إني أحب الله ورسوله، قال:" أنت مع من أحببت، يا أبا ذر!".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک شخص کچھ آدمیوں سے محبت کرتا ہے لیکن اس کے بس کی بات نہیں کہ (وہ اپنے عمل کے ذریعے) ان لوگوں تک پہنچے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔“ میں نے عرض کیا: میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبّت کرتا ہوں۔ فرمایا: ”اے ابوذر! تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 269]