194/257 عن عمرو بن دينار قال: قرأ ابن عباس:? وشاورهم في [ بعض]الأمر? [آل عمران: 159].
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت تلاوت کی: ”اور ان سے کچھ معاملات میں مشورہ کر لیا کرو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 194]
تخریج الحدیث: (صحيح الإسناد)
حدیث نمبر: 195
195/258 عن الحسن قال:" والله! ما استشار قوم قط إلا هدوا لأفضل ما بحضرتهم، ثم تلا:? وأمرُهُم شورى بينهم? [الشورى: 38].
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم جب کسی قوم نے مشورہ کا طریقہ اختیار کیا تو ان کی راہنمائی ایسی بات کی طرف کر دی گئی جو سب سے بہتر بات ہے۔ پھر یہ آیت تلاوت کی، ”اور ان کے معاملات ان کے آپس کے مشورے پر ہوتے ہیں۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 195]