196/259 عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" من تقوّل علي ما لم أقل، فليبتوّأ مقعده من النار".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری طرف منسوب کر کے ایسی جھوٹی بات بنائی جو میں نے کہی نہیں ہے اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے اور جس نے اپنے مسلمان بھائی کو ایسا مشورہ دے دیا جو اس کی نظر میں صحیح نہیں ہے اس نے خیانت کی۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 196]