76. مہر لگا کر خادم کے سپرد کچھ کرنا تاکہ بدگمانی سے بچا جائے
حدیث نمبر: 124
124/167 عن أبي العالية قال:" كنا نؤمر أن نختم على الخادم، ونكيل، ونعدها؛ كراهية أن يتعودوا خلق سوء، أو يظن أحدنا ظن سوء".
ابوعالیہ کہتے ہیں کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم خادموں کو کوئی چیز حوالہ کرنے سے پہلے اس پر مہر لگا دیں۔ اس کو ناپ کر اور گن کر چیز حوالہ کریں تاکہ اُن کی عادت بھی خراب نہ ہو اور ہمیں بھی بدگمانی نہ ہو۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 124]