نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے، جب مشعر حرام کے قریب آئے تو قبلہ رخ ہو کر اللہ تعالی سے دعا کی: ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔“ اور اللہ تعالیٰ کی توحید پر مبنی کلمات کہتے رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی جگہ ٹھہرے رہے حتی کہ جب خوب روشنی ہو گئی تو آپ سورج نکلنے سے پہلے وہاں سے چل پڑے۔ [صحيح مسلم: 1218] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 249]