123. رمی جمار کرتے ہوئے ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھنا
حدیث نمبر: 250
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں جمرات کو رمی کرتے ہوئے ہر کنکری پھینکتے وقت «الله اكبر» کہا، پھر تھوڑا سا آگے بڑھے، پہلے اور دوسرے جمرے کو رمی کی، جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ «الله اكبر» کہتے، پھر وہاں سے ہٹ گئے اور دعائیں کی۔ [صحيح بخاري: 1752، 1753، صحيح مسلم: 1296، واللفظ للبخارى] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 250]