الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
54. بیمار کی تیمارداری کرنے کی فضیلت​
حدیث نمبر: 162
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان اپنے مسلمان بھائی کی تیمارداری کے لئے جاتا ہے تو وہ جنت کے پھلوں میں چلتا ہے اور جب وہ اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو اسے رحمت ڈھانپ لیتی ہے، اگر یہ صبح کا وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ شام ہو جائے اور اگر شام کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ صبح ہو جائے۔ [صحيح مسلم: 2568 حسن، سنن ابي داؤد: 3098، سنن ترمذي: 967، 969، سنن ابن ماجه: 1442، مسند احمد: 1 / 81، موارد الظمان: 710 ]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 162]