نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات کے وقت دونوں ہاتھوں کو پانی میں داخل کرتے، اپنے چہرے پر پھیرتے اور فرماتے: ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، یقیناً موت کے لئے سختیاں ہیں۔“[صحيح بخاري: 4449] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 164]
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر ممکن نہیں۔“[اسناده ضعيف، سنن ترمذي: 3430، سنن ابن ماجه: 3794] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 165]