”میں عظمت والے اللہ اور عرش عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے۔“(سات مرتبہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مریض جس کی موت کا وقت نہ آ پہنچا ہو، اسے ان کلمات کے ساتھ سات مرتبہ دعا دی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے شفا عطا فرما دیتا ہے۔“[صحيح، سنن ابي داؤد: 3106، سنن ترمذي: 2083، المستدرك للحاكم: 342/1ح1368، موردالظمان: 714، وفي المثن نظر] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 161]