”اے اللہ! مجھے اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے کافی ہو جا اور اپنے فضل کے ساتھ، مجھے اپنے علاوہ ہر چیز سے بے پرواہ کر دے۔“[اسناده حسن، سنن ترمذي: 3563، مسند احمد: 153/1] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 149]
”اے اللہ! میں پریشانی، غم، عاجزی، سستی، بزدلی، بخل، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“[صحيح بخاري: 6369] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 150]