”اے اللہ! یقیناً ہم تجھے ہی ان کے سامنے کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔“[اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 1537، المستدرك للحاكم: 2629] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 139]
”اے اللہ! تو ہی میرا بازو ہے اور تو ہی میرا مدد گار ہے، تیری مدد کے ساتھ ہی میں چکر لگاتا ہوں، تیری مدد کے ساتھ ہی میں حملہ کرتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ ہی میں لڑائی کرتا ہوں۔“[اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 2632، سنن ترمذي: 3584] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 140]
حدیث نمبر: 141
حَسْبِيَ اللَٰهُ وَنِعْمَ الوَكِيلُ
”ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ اچھا کارساز ہے۔“[صحيح بخاري: 4563، 4564] یہ روایت موقوف ہے۔ [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 141]