”اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب، اور عرش عظیم کے رب، فلاں بن فلاں اور تیری مخلوق میں سے اس کے لشکروں کے مقابلے میں میرا پڑوسی (مدد گار) بن جا، کہ کہیں ان میں سے کوئی شخص مجھ پر ظلم یا سرکشی کرے، تیرا پناہ یافتہ طاقتور ہے، تیری تعریف شان والی ہے اور تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔“[صحيح، الادب المفرد للبخاري: 707] یہ روایت موقوف ہے۔ [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 142]
”اللہ سب سے بڑا، اللہ اپنی تمام مخلوق سے زیادہ طاقتور (غالب) ہے، اللہ اس سے بھی زیادہ طاقتور ہے جس سے میں خوف کھا رہا ہوں یا بچنے کی کوشش کر رہا ہوں، میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں، جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ساتوں آسمانوں کو تھامنے والا ہے کہ کہیں وہ زمین پر نہ گر پڑیں، مگر اس کے حکم کے ساتھ، تیرے فلاں بندے، اس کے لشکروں، اس کے پیروکاروں جنوں اور انسانوں میں سے اس کے گروہ کے شر سے، اے اللہ ان کے شر کے مقابلے میں میرا مدد گار بن جا تیری تعریف شان والی ہے، تیری پناہ یافتہ طاقتور ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔“[سنده حسن، الادب المفرد للبخاري: 708] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 143]