”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں عظمت والا، بردبار ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں عرش عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں۔ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے، عرش کریم کا رب ہے۔“[صحيح بخاري: 6346، صحيح مسلم: 2730] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 135]
”اے اللہ! میں تیری ہی رحمت کی امید کرتا ہوں، مجھے لحظہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر، میری مکمل حالت درست فرما دے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔“[اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 5090، مسند احمد: 42/5] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 136]
”تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو پاک ہے، یقیناً میں ہی ظالموں میں سے ہوں۔“[صحيح، سنن ترمذي: 3505، المستدرك للحاكم: 1862-1865] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 137]
”اللہ اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہیں کرتا۔“[اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 1525، سنن ابن ماجه: 3882] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 138]