”اے اللہ! میں نے تیرے لئے سجدہ کیا، تجھ پر ہی میں ایمان لایا، تیرے لئے ہی فرمانبردار ہوا، میرے چہرے نے اس ذات کے لئے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اس کی صورت بنائی، اس کی سماعت (کانوں کے سوارخ) اور بصارت (آنکھوں کے سوراخ) کو کھولا، بابرکت ہے اللہ تعالیٰ، بہترین (انداز سے) پیدا کرنے والا ہے۔“[صحيح مسلم:771] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 53]
”اے اللہ! میں تیری خوشنودی کے ساتھ تیری ناراضگی سے، تیری عافیت کے ساتھ تیری سزا سے، (تیری) پناہ میں آتا ہوں، میں تجھ سے تیری ہی پناہ طلب کرتا ہوں، میں تیری تعریف (کےکلمات) شمار نہیں کر سکتا، تو اسی طرح ہے جس طرح تو نے خود اپنی تعریف کی۔“[صحيح مسلم:486] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 56]