الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
20. رکوع سے اٹھنے کی دعائیں​
حدیث نمبر: 47
سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ
اللہ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ [صحيح بخاري:795، 736، صحيح مسلم:390]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 47]
حدیث نمبر: 48
رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ
اے ہمارے پروردگار! تیرے لئے ہی تمام تعریفیں ہیں، بہت زیادہ پاکیزہ، بابرکت۔ [صحيح بخاري:799]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 48]
حدیث نمبر: 49
مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ، وَمَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ: اللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
آسمان و زمین اور جو ان دونوں کے درمیان ہے بھر جائے، پھر اس کے بعد جس چیز کے بارے میں تو چاہے اس کا بھر جانا حمد و ثنا اور بزرگی والے، سب سے سچی بات جو تیرے بندے نے کہی اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔ اے اللہ! جو تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکنا چاہے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں، اور کسی شان والے کی شان تیرے پاس اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ [صحيح مسلم:478]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 49]