الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
سوانح حیات:
امام بخاری رحمہ اللہ
كِتَابُ السَّلامِ
كتاب السلام
468. بَابُ لا يُسَلَّمُ عَلَى فَاسِقٍ
468. فاسق کو سلام نہ کہا جائے
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زَحْرٍ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ أَبِي جَبَلَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: لَا تُسَلِّمُوا عَلَى شُرَّابِ الْخَمْرِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: شراب پینے والوں کو سلام نہ کہو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: «أثر ضعيف: صحيح البخاري، الاستيذان، باب من لم يسلم على من اقترف ذنبًا ...... معلقًا»
قال الشيخ الألباني: أثر ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ، وَمُعَلَّى، وَعَارِمٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: لَيْسَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ الْفَاسِقِ حُرْمَةٌ.
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: تمہارے اور فاسق کے درمیان کوئی احترام نہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1018]
تخریج الحدیث: «صحيح: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْنُ بْنُ عِيسَى قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو رُزَيْقٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَكْرَهُ الأَسْبِرَنْجَ وَيَقُولُ: لَا تُسَلِّمُوا عَلَى مَنْ لَعِبَ بِهَا، وَهِيَ مِنَ الْمَيْسِرِ.
حضرت علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ شطرنج کو ناپسند کرتے تھے، اور کہتے تھے: جو آدمی شطرنج کے ساتھ کھیلے اس کو سلام نہ کہو۔ یہ جوا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1019]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد مقطوع: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد مقطوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
Back