سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت کسی (فوت ہونے والے) پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ کرے سوائے شوہر پر، کیونکہ وہ اس پر چار ماہ دس دن سوگ کرے گی، وہ نہ سرمہ لگائے، نہ رنگین کپڑا پہنے، البتہ کچھ سفید اور کچھ رنگین کپڑا پہن سکتی ہے اور وہ خوشبو نہ لگائے مگر حیض سے فارغ ہو کر غسل کے موقع پر تھوڑی سی عود ہندی اور اظفار (خوشبو کی قسم) استعمال کر لے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 619]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحيض، باب الطيب للمراة عند غسلها من المحيض، رقم: 313 . مسلم، كتاب الطلاق، باب وجوب الاحداد فى عدة الوفاة، رقم: 1491 . سنن ابوداود، رقم: 2302 . سنن ابن ماجه، رقم: 2087 . مسند احمد: 85/5 .»
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم شوہر پر سوگ کے دوران رنگین کپڑا نہ پہنیں، سوائے ایسے کپڑے کے جو کچھ سفید ہو اور کچھ رنگین ہو۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 621]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجنائز، باب احداد المراة على غير زوجها، رقم: 1279 . مسلم، كتاب الطلاق، باب وجوب الاحداد فى عدة الوفاة، رقم: 1490 .»
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، ہمیں حکم دیا گیا، ہم سوگ کے دوران خوشبو نہ لگائیں سوائے (حیض سے فارغ ہو کر) غسل کے موقع پر تھوڑی سی عود ہندی اور اظفار خوشبو استعمال کر لیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 622]