605. سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے صدقہ و خیرات کی تعریف
حدیث نمبر: 909
-" إذا أعطى الله أحدكم خيرا فليبدأ بنفسه وأهل بيته".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی کو مال عطا کرے تو وہ اسے اپنے اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا شروع کرے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 909]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2568
حدیث نمبر: 910
-" ما نفعنا مال [أحد]، ما نفعنا مال أبي بكر".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمیں جو نفع ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال نے دیا، وہ کسی کے مال نے نہیں دیا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 910]