سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا ثواب کی نیت سے اپنے اہل پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 911]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 982
حدیث نمبر: 912
-" إذا أنفق الرجل على أهله نفقة يحتسبها فهي له صدقة".
سیدنا ابومسعودی بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 912]