جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی عبد مناف! تم کسی کو رات یا دن کسی بھی وقت اس گھر کا طواف کرنے، اور نماز پڑھنے سے نہ روکو“۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 586]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/المناسک 53 (1894)، سنن الترمذی/الحج 42 (868)، سنن ابن ماجہ/إقامة 149 (1254)، (تحفة الأشراف: 3187)، مسند احمد 4/80، 81، 84، سنن الدارمی/المناسک 79 (1967)، ویأتي عند المؤلف في المناسک 137 (برقم: 2927) (صحیح)»