ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہد کے بارے میں فرمایا: ”ہر دس مشکیزوں (کنستروں) پر ایک مشکیزہ زکوۃ ہے۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: اس کی سند پر کلام کیا گیا ہے، اور اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی زیادہ صحیح چیز ثابت نہیں۔ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1807]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (629) ٭ السند ضعيف و له شواھد عند أبي داود (1600) و ابن ماجه (1824) و غيرهما.»