عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا تو فرمایا: ”خواتین کی جماعت! صدقہ کرو، خواہ اپنے زیورات سے کرو، کیونکہ روز قیامت جہنم میں تم زیادہ ہوں گی۔ “ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1808]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (635) ٭ و أصله عند البخاري (1466) و مسلم (1000)»