الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


معجم صغير للطبراني
کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ
تفسیر و فضائل القرآن کا بیان
24. سونے چاندی کے وبال، شکر گزار دل، ذکر کرنے والی زبان اور نیک بیوی کا بیان
حدیث نمبر: 1121
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ صَدَقَةَ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ مُعَافَى بْنِ عِمْرَانَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُرَادِيُّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ:"مَّا نزلت وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ سورة التوبة آية 34، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: تَبًّا لِلذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْمَالِ نَكْنِزُ؟، قَالَ: قَلْبًا شَاكِرًا، وَلِسَانًا ذَاكِرًا، وَزَوْجَةً صَالِحَةً"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُرَادِيِّ، إِلا شَرِيكٌ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ الْمُعَافَى
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی «﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾» (التوبہ: 34) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کون سا مال خزانہ بنائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (1) شکر گزار دل، (2) اللہ کو یاد کرنے والی زبان، (3) اور نیک بیوی۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 1121]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3094، قال الشيخ الألباني: صحيح، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1856، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22827، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2274، 2370، 6700، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 890، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3122»

حكم: إسناده صحيح