سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق کہتے ہیں: «﴿وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيْتَ﴾» یعنی ”جب تم استثناء کرنا اور انشاء اللہ کہنا بھول جاؤ تو جب یاد آئے استثناء کرلو۔“ فرمایا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص ہے، کسی اور کے لیے استثناء درست نہیں، البتہ قسم کے ساتھ ملاکر استثناء درست ہے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 1120]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 7928، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11143، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6872، والطبراني فى «الصغير» برقم: 876 قال الهيثمي: وفيه عبد العزيز بن حصين وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 53)»