سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: «﴿اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُوْنَ﴾»”تم اللہ سے ڈرنے کی طرح ڈرو اور مسلمان ہی رہتے ہوئے مرو۔“(آل عمران: 102) تو فرمایا: ”اگر تھوہڑ (زقوم) کا ایک قطرہ دنیا کے سمندروں میں ڈالا جائے تو تمام اہلِ دنیا پر ان کی زندگی خراب کر دے، تو جس شخص نے اس کو کھایا اس کا کیا حال ہو گا۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 1122]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2585، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4325، قال الشيخ الألباني: ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7470، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3176، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2779، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11068، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7525، والطبراني فى «الصغير» برقم: 911، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 35281 »