سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں مردوں کو سبحان اللہ کہنا چاہیئے اور خواتین کو دستک دینا چاہیئے۔“ حرملہ نے ابن شہاب رحمہ اللہ کا یہ قول بیان کیا: میں نے چند علماء کو دیکھا جو بحالت نماز تسبیح پڑھتے اور اشارہ کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 954]
ہمام نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (مذکورہ بالا حدیث) کے مانند روایت بیان کی اور اس میں اضافہ کیا: ”نماز میں (متنبہ کرنے کے لیے۔)“
ہمام سے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت بیان کی ہے اور اس میں فِی الصَّلوٰة (نماز میں) کا اضافہ کیا۔؟