حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سےروایت کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےابراہیم رضی اللہ عنہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”پروردگار، ان بتوں نے بہتوں کو گمراہی میں ڈالا ہے (ممکن ہے کہ میری اولاد کو بھی یہ گمراہ کر دیں، لہٰذا ان میں سے) جو میرے طریقے پر چلے وہ میرا ہے اور جو میرے خلاف طریقہ اختیار کرے تو یقیناً تو درگزر کرنے والا مہربان ہے۔“ اور عیسیٰ رضی اللہ عنہ کے قول ”اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف فرما دے تو بلاشبہ توہی غالب حکمت والا ہے“ کی تلاوت فرمائی اور اپنے ہاتھ اٹھ کر فرمایا: ” اے اللہ! میری امت، میری امت“ اور (بے اختیار) روپڑے۔ اللہ تعالیٰ نےحکم دیا: اے جبریل رضی اللہ عنہ!محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ، جبکہ تمہارا رب زیادہ جاننےوالا ہے، ان سے پوچھو کہ آپ کو کیا بات رلا رہی ہے؟ جبریل رضی اللہ عنہ آپ کےپاس آئے اور (وجہ) پوچھی تو رسو ل ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات کہی تھی ان کو بتائی، جبکہ وہ (اللہ اس بات سے) زیادہ اچھی طرح آگاہ ہے، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے جبریل! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ کی امت کے بارے میں آپ کو راضی کریں گے اور ہم آپ کو تکلیف نہ ہونے دیں گے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابراہیم ؑ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے فرمان کی تلاوت فرمائی: ”اے میرے رب! انھوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا، تو جس نے میری پیروی کی، وہ میرا ہے (یعنی میرے راستے پر ہے) اور جس نے میری نافرمانی کی، تو تُو بے شک بخشنے والا مہربان ہے۔“ (ابراہیم: 36) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰؑ کے قول کی تلاوت فرمائی: ”اور اگر تو انھیں عذاب دے گا تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انھیں معاف فرمائے گا، تو تُو بلا شبہ سب پر غالب اور انتہائی حکمت والا ہے۔“ (المائدہ: 118) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی: ”اے اللہ! میری امت! میری امت!“ اور آپؐ رو دیے، تو اللہ تعالیٰ نے جبریلؑ کو حکم دیا: ”اے جبرائیل! محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ! اور ان سے پوچھو (حالانکہ اللہ تعالیٰ کو خوب علم ہے) کیوں رو رہے ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبریل ؑ آئے اور پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات اسے بتائی، اور اللہ تعالیٰ کو خوب علم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے جبریل! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جا کر انھیں بتا دو! ہم تمھیں تمھاری امت کے بارے میں خوش کردیں گے اور آپ کو رنجیدہ نہیں کریں گے۔“