الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ[13] وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ[14] يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ[15] وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ[16] وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ[17] ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ[18] يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ[19] [ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] بے شک نیک لوگ یقیناً بڑی نعمت میں ہوں گے۔ [13] اور بے شک نافرمان لوگ یقیناً بھڑکتی آگ میں ہوں گے۔ [14] وہ اس میں جزا کے دن داخل ہوں گے۔ [15] اور وہ اس سے کبھی غائب ہونے والے نہیں ہیں۔ [16] اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ جزا کا دن کیا ہے؟ [17] پھر تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ جزا کا دن کیا ہے؟ [18] جس دن کوئی جان کسی جان کے لیے کسی چیز کا اختیار نہ رکھے گی اور اس دن حکم صرف اللہ کا ہوگا۔ [19] ........................................ |
||