سنن نسائي: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام نسائی رحمہ اللہ
سنن نسائي
کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
The Book of Drinks
19. بَابُ : تَأْوِيلِ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى { وَمِنْ ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا }
19. باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور کھجوروں اور انگوروں کے کچھ پھلوں سے تم نشہ آور مشروب اور اچھا (حلال و عمدہ) رزق تیار کرتے ہو“ کی تفسیر۔
Chapter: Interpretation of the Saying of Allah the Most High: "And From the Fruits of Date Palms
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” خمر (شراب) ان دو درختوں سے (بنتی) ہے، (اور سوید کی روایت میں ہے کہ شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الٔوشربة 4 (1985)، سنن ابی داود/الأشربة 4 (3678)، سنن الترمذی/الأشربة 8 (1875)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 5 (3378)، (تحفة الأشراف: 14841)، مسند احمد (2/279، 408، 409، 474، 496، 517، 518، 526)، سنن الدارمی/الأشربة 7 (2141) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں (تمہیں غور کرنا چاہیئے) جن سے تم نشہ آور چیزیں اور بہترین روزی بناتے ہو (النحل: ۶۷) ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے: کھجور اور انگور“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «انظرما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن