سنن نسائي
کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
103. بَابُ : مَا تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الإِزَارِ
103. باب: ٹخنوں سے نیچے تہبند کے حکم کا بیان۔
Chapter: Whatever of the Izar Comes Below the Ankles
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تہبند کا جتنا حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو گا وہ جہنم کی آگ میں ہو گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 4 (5787)، (تحفة الأشراف: 12961)، مسند احمد (2/410، 461، 498) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹخنوں سے نیچے کا تہبند جہنم کی آگ میں ہو گا“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 14099، 14355) (صحیح)»
وضاحت:
۱؎: یعنی جسم کا وہ حصہ جو ٹخنے سے نیچے ازار (تہبند) سے چھپا ہوا ہے جہنم کی آگ میں جلے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح