سنن نسائي
کتاب: گھوڑوں سے متعلق احکام و مسائل
The Book of Horses, Races and Shooting
2. بَابُ : حُبِّ الْخَيْلِ
2. باب: گھوڑوں سے محبت و رغبت کا بیان۔
Chapter: Love Of Horses
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عورت کے بعد گھوڑوں سے زیادہ کوئی چیز محبوب اور پسندیدہ نہ تھی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1221) (ضعیف) (سند میں قتادہ بن دعامہ مدلس راوی ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، تقدم (3393) قتادة عنعن. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 348
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ عورتوں کے بعد گھوڑوں سے زیادہ کوئی چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب نہ تھی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، تحفة الأشراف: 1221)، وأعادہ فی الخیل2 (برقم3594) (ضعیف) (اس کے راوی ’’قتادہ“ مدلس ہیں، اور عنعنہ سے روایت کئے ہوئے ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، حديث الآتي (3594) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 346