سنن نسائي
کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل
The Book of Forgetfulness (In Prayer)
12. بَابُ : قَتْلِ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ فِي الصَّلاَةِ
12. باب: نماز میں سانپ اور بچھو مارنے کا بیان۔
Chapter: Killing snakes and scorpions while praying
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں دو کالوں کو مارنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «أنظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز (کی حالت) میں دو کالوں کو یعنی سانپ اور بچھو کو مارنے کا حکم دیا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 169 (921)، سنن الترمذی/الصلاة 170 (390)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 146 (1245)، (تحفة الأشراف: 13513)، مسند احمد 2/233، 248، 255، 273، 275، 284، 490، سنن الدارمی/الصلاة 178 (1545) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح