سنن ابي داود
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
The Rites of Hajj (Kitab Al-Manasik Wal-Hajj)
12. باب التَّلْبِيدِ
12. باب: سر کے بال کی تلبید (یعنی گوند وغیرہ سے جما لینے) کا بیان۔
Chapter: Talbid (Matting The Hair).
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کے بال شہد سے جمائے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8414) (ضعیف)» (ابن اسحاق مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے کی ہے)
Ibn Umar said: The Prophet ﷺ matted his hair with honey.
USC-MSA web (English) Reference: Book 10 , Number 1744
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
ابن إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 69
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تلبیہ پڑھتے سنا اور آپ اپنے سر کی تلبید ۱؎ کئے ہوئے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحج 19 (1540)، واللباس 69 (5914)، صحیح مسلم/الحج 3 (1184)، سنن النسائی/المناسک 40 (2684)، سنن ابن ماجہ/المناسک 72 (3047)، (تحفة الأشراف: 6976)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/121، 131) (صحیح)»
وضاحت:
۱؎: ”تلبيد“: بالوں کو گوند وغیرہ سے جما لینے کو تلبید کہتے ہیں، تاکہ وہ گرد وغبار نیز بکھرنے سے محفوظ رہیں۔
Ibn Umar said that he heard the Prophet ﷺ say with hair matted that he raised his voice in the talbiyah.
USC-MSA web (English) Reference: Book 10 , Number 1743
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (1540) صحيح مسلم (1184)