ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کسی عورت کو جو اللہ تعالیٰ پر ایمان پر رکھتی ہو، یہ جائز نہیں کہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے مگر شوہر پرچار مہینے اور دس دن (سوگ کرنا چاہیے)۔“