مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
12. اذان و اقامت کے درمیان (کے وقت میں) جو کوئی چاہے (نفل) نماز پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 382
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دو اذانوں کے درمیان میں ایک نماز ہے۔ یہ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (پھر فرمایا کہ): اگر کوئی پڑھنا چاہے۔ ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دو اذانوں (یعنی اذان و اقامت) کے درمیان ایک نماز ہے، ہر دو اذانوں (یعنی اذان و اقامت) کے درمیان ایک نماز ہے۔ پھر تیسری مرتبہ فرمایا: اگر کوئی چاہے تو (پڑھ سکتا ہے)۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.