مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
اذان و اقامت کے درمیان (کے وقت میں) جو کوئی چاہے (نفل) نماز پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 382
سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دو اذانوں کے درمیان میں ایک نماز ہے۔“ یہ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (پھر فرمایا کہ): ”اگر کوئی پڑھنا چاہے۔“ ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دو اذانوں (یعنی اذان و اقامت) کے درمیان ایک نماز ہے، ہر دو اذانوں (یعنی اذان و اقامت) کے درمیان ایک نماز ہے۔“ پھر تیسری مرتبہ فرمایا: ”اگر کوئی چاہے تو (پڑھ سکتا ہے)۔“